Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

آج43حلقوں میں ووٹنگ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 28, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE

  پرامن اورمنصفانہ انتخاب یقینی بنانے کیلئے سخت ترین حفاظتی بندوبست 

 
سرینگر//ضلع ترقیاتی کونسل اور خالی پنچایتی نشستوں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سنیچر کو وادی کے25حلقوں سمیت مجموعی طور پر43حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے،جس میں352امیدواروں کی سیاسی تقدیر کا فیصلہ ہوگا۔سخت ترین سیکورٹی بندو بست کے بیچجموں وکشمیر میں اپنی نوعیت کے پہلے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تحت  آج یعنی28نومبر سنیچروار کوپہلے مرحلے میں کل43ڈی ڈی سی حلقوں جن میں کشمیر کے25اورجموں صوبہ کے18حلقوں اورپنچایت وبلدیہ کی خالی نشستوں کیلئے ووٹنگ ہورہی ہے ،جس کیلئے الیکشن کمیشن اورانتظامیہ نے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔3 بلدیاتی اداروں جن میںسرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی ) ،میونسپل کونسل پہلگام اور عشمقام میونسپل کونسل شامل ہیں ،میں بھی سنیچر کو ہی خالی نشستوں کیلئے ضمنی انتخاب ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پہلے مرحلے میں296امیدوار میدان میں ہیں،جن میں172وادی جبکہ124امیدوار جموں سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔مجموعی طور پر1475امیدوار پنچوں و سرپنچوں کی خالی نشستوں کے ضمنی انتخابات میں اس مرحلے میں شرکت کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے کے انتخابات میں2ہزار644 انتخابی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،جن میں7لاکھ کے قریب رائے دہندگان شرکت کریں گے۔انتخابات صبح7بجے سے2بجے تک ہوںگے۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے اورپنچایتوں وبلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں کیلئے ہونے والے ضمنی چنائو کیلئے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ووٹروں کی آسانی کیلئے پولنگ مراکز کی نشاندہی کاکام مکمل کیاگیا ہے جبکہ پولنگ عملہ کوضروری تربیت فراہم کی گئی ہے۔ اس دوران جمعہ کو ہی انتخابی مراکز کو کرونا وائرس سے بچائو کیلئے ادویات کا چھڑ کائو کیاگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی مراکز میں عملے کو کرونا وائرس کے حوالے سے ضروری ساز و سامان جن میں سینی ٹائزر،ماسک،حفاظتی پوشاک جیسے چیزوں سے لیس کیا گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہورہے ہیں ،اوراس میں7 سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس،پی ڈی پی و پیپلز کانفرنس کا مشترکہ فورم عوامی اتحاد برائے گپکاراعلامیہ ،بھاجپا اوراپنی پارٹی سمیت کئی سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ آزاداُمیدواربھی میدان میں ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے اورپنچایت وبلدیہ کے ضمنی چنائو کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ 27نومبر کی شام تک پولیس وفورسزکے دستوں نے تمام پولنگ مراکز کواپنی تحویل میں لے لیا جبکہ پولنگ کاسامان اورمتعلقہ عملہ بھی ممکنہ طورپراسی روز متعلقہ پولنگ مراکز پرپہنچایاگیا۔پولنگ مراکز کے گر دنواح میں بھی فورسز اور پولیس دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پہلے ہی کہا ہے کہ انتخابی مراکز کے گر دونواح میں جدید ٹیکنالوجی اور ساز و سامان کو بروائے کار لاکر نگرانی کی جائے گی،تاکہ احسن طریقے سے انتخابی عمل مکمل ہو۔ ان انتخابات کیلئے پہلے ہی بیرون ریاستوں سے قریب25ہزار  اضافی نیم فوجی دستوں کو کیلئے طلب کرکے حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کوآزادانہ ،شفاف اورغیر جانبدارانہ بنیادوں پریقینی بنانے کیلئے جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی نگرانی میں تمام ضروری اقدامات مکمل کئے گئے ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

مستحقین کی شناخت کیلئے سروے مکمل||5لاکھ لوگوں کیلئے مستقل پناہ گاہیں تصدیق کے بعد الاٹمنٹ شروع ہوگی، جموں و کشمیر کی مکمل ترقی کیلئے پرعزم:مرکزی وزیر

July 3, 2025
صفحہ اول

کوچھال چھاترو کشتواڑانکائونٹر دوسرے روز بھی تلاشیاں جاری

July 3, 2025
صفحہ اول

یاترا پہلگام اور بال تل سے ایکساتھ شروع پہلے قافلے کے درشن

July 3, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر افراد کو مستقل رہائش فراہم کی جائے گی: شیو راج سنگھ چوہان

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?