سرینگر// پہنو شوپیان میں اتوار کی شام دیر گئے ہوئی شہری ہلاکتوں کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سوموار کو مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔مشترکہ مزاحمتی قیادت بشمول سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے اپنے بیان میں شوپیان شہری ہلاکتوں کی مذمت کی ہے اور ان ہلاکتوں کے خلاف سوموار کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔