سرینگر //محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بھی وادی کے کچھ ایک علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہے اور جمعہ سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کچھ ایک علاقوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جمعرات کو بھی جاری رہے گا ۔