Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

آج کی ہڑتـال کال واپس,14اپریل کو بڈگام میں یوم فتح کا جلسہ ہوگا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 12, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر //مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے سرینگر میں کئی مقامات پر دوبارہ انتخابی ڈرامے رچانے کے خلاف عوام سے اسی طرح بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ادارے ان حلقوں میں ووٹنگ کی شرح بڑھانے کے لئے ایک اور گھناؤنا کھیل کھیلنے کی کوشش رہے ہیں ،اس لئے عوام کے لئے یہ لازم بنتا ہے کہ وہ اسی طرح دوری اختیار کریں جس کا مظاہرہ انہوں نے 9اپریل کو کیا ۔ انہوں نے جنوبی کشمیر میں الیکشن ڈرامے کو ملتوی کرنے کے حکومتی فیصلے کو عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9؍اپریل کے دن کشمیری عوام اور خاص کر نوجوانوں نے جس ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہماری تحریکِ آزادی میں ایک فیصلہ کُن سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور اس نے سرینگر سے نئی دہلی تک ایک زلزلہ پیدا کردیا ہے۔ الیکشن ڈرامے کے دن جاں بحق ہوئے سرفروشوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے 14؍اپریل کو جمعہ کی نماز بڈگام قصبے میں ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قائدین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تاریخی تعزیتی جلسے میں شرکت کے لئے جوق در جوق روانہ ہوکر ثابت کریں کہ کشمیری قوم خون کی امانت دار ہے اور وہ ہر قیمت پر اس کی حُرمت وعظمت کی حفاظت کرے گی۔ قائدین نے جنوبی کشمیر کے لیے 12؍اپریل کی ہڑتال کال واپس لیتے ہوئے کہا کہ الیکشن بائیکاٹ نے اب ایک مستقل قومی پالیسی کی حیثیت اختیار کرلی ہے اور جس دن بھی اور جہاں بھی الیکشن ڈرامے کا اعادہ کیا جائے گا، اس دن وہاں مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال ہوگی اور عوام اس ڈرامے کو عملاً مسترد کریں گے۔ 9؍اپریل کو ’’یوم فتح‘‘ کا عنوان دیتے مزاحمتی قائدین نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں میں ضمیر نام کی کوئی شئے موجود ہے تو انہیں اب اپنی ضد اور ہٹ دھرمی ترک کرکے عوام کے فیصلے کو قبول کرلینا چاہیے۔ مزاحمتی قائدین نے 9؍اپریل کی ہلاکتوں اور ریاست میں جاری خون خرابے کے لیے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانے کو ذہنی دیوالیہ پن اور سیاسی مسخرہ پن قرار دیا ہے۔قائدین نے کہا کہ 9؍اپریل کے دن ریاست میں کوئی عسکری معرکہ پیش آیا اور نہ کوئی پاکستانی یہاں درآیا تھا کہ اس کو قتلِ عام کا بہانہ بنایا جاتا، البتہ بھارت کی مسلح فورسز نے نہتے شہریوں پر گولیاں چلاکر 8؍کو شہید اور 150سے زائد کو زخمی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قتلِ عام کے لیے وہ ہندنواز سیاستدان بھی برابر کے ذمہ دار ہیں جن کا واحد مقصد کُرسی کا حصول ہے۔ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور دوسری ہندنواز جماعتیں بھارت کے لیے یہاں پُل کا کام کرتی رہی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ انہیں اس کے لیے جوابدہ ہونا ہوگا اور اس خون کا حساب دینا ہوگا جو آج تک یہاں بہایا جاتا رہا ہے۔گیلانی ، میر واعظ اور ملک نے ٹینگہ پورہ بائی پاس پر پیش آئے اس واقعے پر اپنے زبردست افسوس اور دُکھ کا اظہار کیا ہے، جس میں قمرواری کا ایک ڈرائیور علی محمد ڈگہ پتھراؤ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر جان بحق ہوگیا ہے۔ قائدین نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کے لیے دُعا کی ہے۔  
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

تازہ ترینصفحہ اول

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو

July 5, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں سرینگرشاہراہ پر رام بن کے چندر کوٹ میں گاڑیوں کے ٹکرانے سے 35 یاتری معمولی زخمی

July 5, 2025
صفحہ اول

جموں و کشمیر میں 14سے 18سال کی عمر کے بچے10فیصد سکولوں سے باہر پرائمری اور سیکنڈری سطح پر 28فیصد سے زیادہ بچے ہر سال تعلیم چھوڑرہے ہیں

July 4, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش تیسرے دن میں داخل

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?