سرینگر// کشمیر ڈویژن کے مختلف اضلاع میں یکم جون کو امن وامان برقراررکھنے کے لئے ہائر سیکنڈری سکولوں اورکالجوںمیں درس وتدریس کا کام معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ سرینگر کے مطابق ضلع سرینگر میں یکم جون2017ء کو ہائر سیکنڈری سکولوں او رکالجوں میں درس وتدریس کا کام معطل رہے گا ۔تاہم عملے کو ان اداروں میں حاضر رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔اُدھرضلع مجسٹریٹ گاندربل کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل،گورنمنٹ ڈگری کالج کنگن اور بائز ہائر سیکنڈری سکول گاندربل میں یکم جون کو احتیاطی طور درس وتدریس کا م معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترقیاتی کمشنر بڈگام میر الطاف احمد کے مطابق ضلع کے تمام ہا ئر سیکنڈری سکولوں اوکالجوںمیںیکم جون کو درس وتدریس کا عمل معطل رہے گا۔جب کہ ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ کے مطابق ضلع میں یکم جون کو تمام تعلیمی اداروں بشمول کالجوں میں کام کاج معطل رہے گا۔اس کے علاوہ کولگام میںیکم جون کو سکولوں اور کالجوں میں درس وتدریس کا کام معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پلوامہ میںامن وامان کو قائم رکھنے کے لئے ہائر سیکنڈری سکولوں اورڈگری کالجوں میں یکم جون کو درس وتدریس کاکوئی کام نہیںہوگا۔اُدھر شوپیان میں تمام تعلیمی اداروں میںیکم جون 2017ء کو درس وتدریس کا کوئی کام نہیں ہوگا جب کہ کولگام میںتمام سکولوں اور کالجوںمیں بھی یکم جون کو درس وتدریس کا کام معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔