عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کہا کہ موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر، احتیاطی تدابیر کے طور پر کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے آج مورخہ جمعرات کو بند رہیں گے۔خراب موسمی حالات کے پیش نظر، کشمیر یونیورسٹی، کلسٹر یونیورسٹی اور سینٹرل یونیورسٹی بھی آج بند رہیں گی۔ دن کے لیے شیڈول تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ تازہ تاریخوں کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔احتیاطی اقدام کے طور پر کشمیر ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے بدھ کو دن بھر کے لیے بند رکھے گئے تھے۔کشمیر یونیورسٹی اور وادی کی دیگر یونیورسٹیوں کے بدھ کو ہونے والے مختلف امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیاتھا ۔