سرینگر // صوبائی انتظامیہ نے وادی بھر کے تعلیمی اداروں کو آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی کمشنر نصیر احمد خان کی طرف سے احکامات صادر کئے گئے ہیں کہ وادی کے تمام تعلیمی اداروں بشمول پرپرائیویٹ ادارے بند رہیں گے۔اس بات کا فیصلہ امن و قانون کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔