پونچھ//چکانداباغ کے راستہ ہر سوموار کو چلنے والی آرپار بس سروس اس ہفتے پاکستان کے قومی دن کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے بات کرتے کسٹوڈین چکاں داباغ ٹریڈ سینٹر پونچھ تنویر احمد نے بتایا کہ ہفتہ وار راہ ملن بس سے جن لوگوں کو اس با رسفر کرنا تھاجنہیں اب اگلے ہفتہ روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے ایک بار پھر ہفتہ وار راہ ملن بس سروس کا سلسلہ حسب دستور جاری رہے گا۔