عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جی ایس ٹی کونسل کی 56ویں میٹنگ میں شرح کو معقول بنانے، ضروری اشیاء پر ٹیکس میں کٹوتی اور ریاستوں کیلئے معاوضے کے اقدامات پرآج اور کل فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ 56 ویں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (GST) کونسل کی میٹنگ، جو 3تا4 ستمبر کو نئی دہلی میں شیڈول ہے، 2017 میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سے سب سے بڑے ٹیکس اصلاحات میں سے ایک پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے تیار ہے۔جی ایس ٹی کونسل جی ایس ٹی فریم ورک کے تحت ٹیکس کی شرحوں، چھوٹ اور تعمیل کے اقدامات کے بارے میں سفارشات کرنے کی ذمہ دار ہے۔ میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کریں گی اور اس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ ساتھ مرکز کے سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔