سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل ایک میٹنگ کے دوران 40کروڑ روپے کی لاگت والے زیارت گاہ حضرت بل کی جاذبیت کے منصوبے کا جائزہ لیا ۔انہوںنے کہا کہ اس پروجیکٹ پر 40کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جو کہ دسمبر2018ء تک مکمل ہوگا۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر سرینگر اور ناظم سیاحت کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔صوبائی کمشنر نے جاذبیت کے منصوبے کے مختلف پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور آفیسران کو 164گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جی۔3کارپارکنگ کی تعمیر کے لئے فوری طور کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران پروجیکٹ کے خدوخال کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی ۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے ڈک پارک میں لائٹ اینڈ سائونڈ شو کے لئے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے پورے پروجیکٹ کو دسمبر2018ء تک پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی۔