Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

آتما

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 31, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
دن بھر پورے جگ کو تمازت فراہم کرنے کے بعد سورج اب تھک کر اندھیرے کے آنچل میں پناہ لے چکا تھا۔موسم نے بھی کروٹ بدلی اور اب بوندا باندی ہورہی تھی۔شہزاد برق رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔جس راستے پہ شہزاد کی گاڑی رواں دواں تھی،وہ بالکل سنسان تھا۔دور دور تک کسی شئے کا نام و نشان نظر نہیں آرہا تھا۔۔۔انسان ،گاڑیاں،شورشرابا۔۔۔کچھ بھی نہیں۔دور دور تک فقط اندھیرے کا راج تھا۔شہزاد کو اس سُنسان سڑک پہ گاڑی چلاتے ہوئے ایک عجیب سی وحشت ہورہی تھی۔’’رات کے اس پہر مجھے دفتر سے نہیں نکلنا چاہیے تھا۔کون سی قیامت برپا ہوتی جو میں ایک رات اپنے اہلخانہ سے دور رہتا۔‘‘اُ س نے من ہی من میں خود کو کوسا۔’’مگر نہیں میں کیسے اپنے بیوی بچوں سے دور رہ سکتا ہوں۔۔۔اور میری پیاری بچی،میری پیاری بیٹی،میری پیاری گڑیا،دِیا رانی۔۔۔میں کیسے رات گزارتا اُس کے بغیر‘‘۔اچانک فون کی گھنٹی بجی تو اُس کا مخمور ذہن خیالوں کی دُنیا سے باہر آگیا۔اُس نے جیب سے فون نکالا اور اسکرین کی طرف دیکھا۔دفعتاً اُس کے رُخسار پہ ایک خوشگوار مسکراہٹ پھیلی،دِیا رانی کا فون تھا،اُس کی پیاری اور اکلوتی بیٹی کا ۔’’الے الے ،میلا جِگل،میلا پیالا بچہ کیوں لو لہا ہے‘‘۔فون کی دوسری جانب اُس کی بیٹی کے رونے کی آواز آئی تو وہ اُسے بچگانہ انداز میں تسلی دینے لگا۔’’ارے نہیں بچے،بس دفتر میں آج کچھ زیادہ ہی کام تھا اس لئے تھوڑی دیر ہوگئی۔۔۔ہاں ہاں،بس میں کچھ ہی دیر میں گھر پہنچ جاوں گا،تشویش کی کوئی بات نہیں۔خدا حافظ‘‘۔
اُس نے فون جیب میں رکھا اورگاڑی چلانے میں منہمک ہوگیا۔ابھی وہ کچھ دور ہی چلا تھا کہ اُس کی گاڑی کے سامنے ایک عورت نمودار ہوئی۔۔۔۔عمرہ رسیدہ،مریل،ننگے پائوں،پھٹے پیرہن ،بال بکھرے ہوئے۔۔۔۔عورت کا حلیہ دیکھ کر شہزاد حواس باختہ ہوگیا۔۔۔کہیں کوئی بھوت پریت تو ۔۔۔۔نہیں نہیں۔۔۔وہ ابھی اسی سوچ میں غرق تھا کہ اُس عمر رسیدہ نے عورت نے اُس کی گاڑی کے شیشے پہ دستک دی۔اُس کا گلا سوکھ گیا۔کانپتے ہاتھوں کے ساتھ اُس نے گاڑی کی کھڑکی کھولی تو وہ عورت اُس کے قدموں میں گر پڑی۔’’بیٹے،بیٹے!میری بیٹی یہاں سڑک کنارے زخمی حالت میں پڑی ہے ۔وہ مر رہی ہے،خدارا اُسے اسپتال لے جاؤ‘‘۔معمر عورت نے اُس کے قدموں میں گر کر آہ وزاری کی تو اسے یقین ہوگیا کہ وہ کوئی بھوت پریت نہیں بلکہ آدم زاد ہی ہے۔
’’ماں جی!آپ اس طرح آنسو نہ بہائیں،مجھے بتائیں معمہ کیا ہے؟‘‘۔اُس نے عمر رسیدہ خاتون سے استفسار کیا۔
’’بیٹے!دراصل میری اکلوتی بیٹی کے سسرال والے بڑے ظالم ہے۔اس کے درندے شوہر نے آج اُسے کچوکے سے بری طرح گھائل کردیا۔کسی طرح میں اُسے اُن وحشیوں کے چنگل سے چھڑا لائی۔خدا کے لئے اسے اسپتال پہنچاؤ‘‘۔
’’ماں جی! مجھے بڑا دکھ ہوا مگر میں کچھ نہیں کرسکتا۔یہ پولیس کیس ہے۔‘‘
’’بیٹے!تمہاری بھی تو کوئی بیٹی ہوگی۔۔۔اگر خدانخواستہ اُس کے ساتھ بھی ایسا ہوجائے تو!‘‘۔
’’میری بیٹی،دِیا رانی۔۔نہیں نہیں۔۔۔اُس کے ساتھ ایسا نہیں ہوسکتا۔۔۔چلیں ماں جی میں آپ کی بیٹی کو اسپتال لے جاتا ہوں۔۔۔۔۔۔‘‘۔
          صبح صبح وارڈ کی کھڑکی وا ہوئی تو نسیم صحر کے جھونکوں نے گویا معمر عورت کی زخمی بیٹی کے لئے دوا کا کام کیا۔پوری رات بے ہوش رہنے کے بعداُسے ہوش آگیا۔شہزاد کے چہرے پہ مسکراہٹ ابھری۔
’’میں۔۔میں۔۔۔میں یہاں کیسے پہنچی۔۔۔مجھے کون لے کے آیا یہاں؟‘‘ہوش میں آتے ہی جواں سال لڑکی نے متعجب اندازمیں سوال کیا۔
’’بی بی!آپ اطمینان سے لیٹی رہیں۔آپ زخمی حالت میں سڑک پر پڑی تھیں۔پھر آپ کی ماں نے میری گاڑی روکی اور ہم دونوں آپ کو اسپتال لے کر آئے۔۔۔مگر آپ کو یہاں داخل کرانے کے فوراً بعد ہی وہ پیٹھ پیچھے غائب ہوگئی،نہ جانے کہاں؟‘‘۔
’’یہ آپ کیا کہہ رہے ہے۔۔۔میری ماں۔۔۔میری ماں تو تین سال پہلے مر چکی ہے‘‘۔
یہ سُن کر شہزاد ٹھٹک گیا،اُس کے اندر آتشِ سیال بھڑک اُٹھا۔
’’آتما،آتما،آتما‘‘یہ کہہ کر شہزاد زمین پر گر پڑا۔
 
رابطہ؛برپورہ پلوامہ کشمیر
موبائل نمبر؛9596203768
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دہلی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی | مانسون شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے
برصغیر
احمد آباد طیارہ حادثہ | ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش
برصغیر
بہار میںسخت مخالفت کے بیچ ووٹر لسٹ پر نظرثانی | 24گھنٹے میں 1.18کروڑ فارم جمع
برصغیر
ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی
صفحہ اول

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?