عاصف بٹ
کشتواڑ// قصبہ کشتواڑ کے این ایچ پی سی کالونی کے قریب جمعہ کی صبح آگ کی ہولناک واردات میں یونین دفتر ،دوکانیں ،گائوخانہ و گاڑیاں جل کر خاکستر ہوئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی علی الصبح ساڑھے چار بجے کے قریب این ایچ پی سی ورکرس یونین دفتر کے دفتر سے اچانک آگ نمودار ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتےمزید پھیلنے لگی۔ فوری طور فائر سروس و مقامی لوگوں نے بچاو کاروائی عمل میں لائی لیکن تب تک آگ نے یونین دفتر کو مکمل طور خاکستر کردیاتھا جبکہ اسکے ساتھ کمپیوٹر دوکان، گاوخانہ و دو گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔ کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا ۔ فوری طور آگ لگنے کی وجوہات کا عمل نہ ہوسکا ۔پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ وہیں مقامی لوگوں نے محکمہ فایر سروس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئےالزام عاید کیا کہ فایر سروس عملہ تاخیز سے پہنچا اوراگر فوری طور گاڑیاں پہنچتیں تو آگ پر بروقت قابو پایاجاسکتاتھا۔