کپوارہ//کپوارہ سے دو کلو میٹر دو مغل پورہ میں پیر کو اس وقت کسانوں کو بھاری نقصان ہوا جب آ تشزدگی کی ایک واردات میںکھیتو ں میں جمع دھان کی فصل کے کئی انبار تباہ ہوگئے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک فائر سروس ٹینڈر آگ بجھانے کے لئے پہنچ گئے تب تک دھان کی فصل کے کئی انبار راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوچکے تھے تاہم فائر سروس عملے کی بر وقت کاروائی نے باقی جمع شدہ فصل کو بچا لیا ۔اس دوران جب کسان سال بھر کی کمائی کو شعلو ں کی نذر ہوتے دیکھ رہے تھے تو اُن کے چہروں سے مایوسی چھلک رہی تھی۔انہو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ نقصان کا جائزہ لینے کے لئے ایک ٹیم کو مغل پورہ روانہ کریں ۔