کنگن+بارہمولہ//ریزن گنڈ میں آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا۔تحصیل گنڈ کے ریزن گگن گیر علاقے میں مز مل احمد سونترا ولد عبدالرحمان سونترا ساکن ریزن کے ایک منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناََ فاناََ پورے رہائشی مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا تاہم فائرسروس عملہ اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا ۔ ادھر بونیار اوڑی میں بدھ کو اُس وقت زبردست افرا تفری پھیل گئی جب آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان اور ایک گائوخانہ مکمل طور پر خاکستر ہوا ۔مقامی لوگوں کے مطابق بونیا ر کے جامع محلہ میں بدھ کو بعددوپہر عبدالعزیز ملک کے رہائشی مکان سے اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس ہولناک واردات میںمجموعی طور لاکھوں روپے کی املاک خاکستر ہوئی ہے جبکہ اس دوران ایک گائو خانہ بھی آگ کی نذر ہو گیا ۔بعد میںفائر اینڈ ایمر جنسی سروس کے اہلکاروں نے پولیس،فوج اور عام لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔