نئی دہلی/عظمیٰ نیوز سروس/ مرکزی جل شکتی وزارت نے کابینہ سکریٹری کو مطلع کیا ہے کہ سندھ آبی معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک کہ پاکستان قابل اعتبار اور اٹل طور پر سرحد پار دہشت گردی کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو جاتا۔منگل کو کابینہ سکریٹری ٹی وی سوماناتھن کو اپنی ماہانہ رپورٹ میں، دیباشری مکھرجی آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے میں سکریٹری نے کہا کہ حکومت نے اعلان کیا کہ یہ معاہدہ فوری طور پر “التوا” میں رکھا جائے گا۔مکھرجی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ “پانی کی تقسیم کا کلیدی معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک کہ پاکستان قابل اعتبار اور اٹل طور پر سرحد پار دہشت گردی کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو جاتا،” ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے آبی وسائل کے سیکریٹری سید علی مرتضی نے نئی دہلی کی طرف سے اٹھائے گئے مخصوص اعتراضات پر بات کرنے کے لیے اپنی حکومت کی تیاری کا اظہار کیا تھا۔تاہم، بھارتی حکومت معاہدے کو ملتوی کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔