سرینگر// آ بی اول اراضی پر ناجائز تجا وزات کے خلاف اچھن عید گاہ سے آ ئے لوگوںنے پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ارضی پرسڑ کیں تعمیرکی جارہی ہیں جس کی وجہ سے آبی اول زمین پر پانی کی نکاسی اور آ بپا شی کاعمل متاثر ہو کے رہ گیا ہے اویہ ساری زمین بنجر میں تبدیل ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ پالہ پورہ میں موجود سینکڑوں کنال آ بی اول ارضی پر کچھ دلال کاروبای مقاصدکیلئے پختہ سڑ کیں اور دیگر بے تحاشہ تعمیرات کھڑ اکرکے زمینداروں کے زراعت چھین رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس صورتحال کی وجہ سے زمینداروں میں زبردست تشویش پا ئی جا تی ہے ۔احتجاجیوں نے کہا کہ حال ہی جب یہ معاملہ ڈویژ نل کمشنرکی نوٹس میںکئی بار لایا گیا توانہوں نے ڈپٹی کمشنر سر ینگر کو اس بارے میں ضروری کاروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ مظا ہرین کے مطابق معاملہ ڈویژ نل کمشنرکی نوٹس میں لائے جانے کے بعد جب وہ نائب تحصیلدار کے پاس گئے تو انہوںنے زمیندروں کو یہ کہہ کر اپنے دفتر واپس لوٹا دیا کہ وہ اس ضمن میں زمینداروں کی کوئی مدد نہیںکرسکتے ہیں۔اس سلسلے میں جب مذ کورہ نائب تحصیلدار سے رابط قائم کیاگیاتو انہوں نے کہاکہ اس زمین میں حکم امتنا عی نافذ ہے اسی وجہ سے وہ اس بارے میں کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔(سی این ایس)