Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

آبِ زم زم۔حجاج کرام کے لئے عظیم قدرتی سوغات فضائل و فوائد

Mir Ajaz
Last updated: June 12, 2025 10:07 pm
Mir Ajaz
Share
12 Min Read
TOPSHOTS Muslim pilgrims perform the final walk (Tawaf al-Wadaa) around the Kaaba at the Grand Mosque in the Saudi holy city of Mecca on November 30, 2009. The annual Muslim hajj pilgrimage to Mecca wound up without the feared mass outbreak of swine flu, Saudi authorities said, reporting a total of five deaths and 73 proven cases. AFP PHOTO/MAHMUD HAMS (Photo credit should read MAHMUD HAMS/AFP/Getty Images)
SHARE
مفتی رفیق احمد قادری
پانی اللہ تعالی کی بیش بہا نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے۔ جس کے بغیر زندگی کا تصور ہی محال ہے۔ اس کائنات ہست وبود میں گوناگوں پانی موجود ہے۔ انہیں پانیوں میں آب زمزم کی حیثیت ممتاز ومنفرد ہے۔ آج ہم آب زمزم کے بارے میں ہی اپنی معروضات پیش کریں گے۔ اس ماہ مبارک میں حجاج کرام حج سے فارغ ہوکر مکہ المکرمہ سے بہت سوغات لے آتے ہیں ،ان میں آب زمزم کی اہمیت ومنزلت ہی الگ ہے۔ ہر پانی کو ہم زندگی کی بقا کے لیے پیتے ہیں لیکن آب زمزم کو تبرک سمجھ کر پیتے اور پلاتے ہیں۔ اس آب مبارک کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ گردش ایام کی الٹ پھیر اس پر کچھ اثر انداز نہیں ہوتی۔ آب زمزم کا ذائقہ کبھی نہیں بدلتا۔آب زمزم جس مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ،وہ مقصد پائے تکمیل تک پہنچتا ہے۔ اسی حسن ظن میں حجاج کرام اپنے ساتھ یہ متبرک پانی لاتے ہیں اور اپنے اعزہ واقارب میں تقسیم کرتے ہیں۔اسی وجہ سے حجاج کرام اور دیگر مسلمان الگ الگ مقاصد کے تحت یہ متبرک پانی استعمال کرتے ہیں۔جیسے کہ امام مجاہد تلمیذ رشید ابن عباسؓ فرماتے ہیں،’’ اگرتو اسے پیاس بجھانے کے لئے پئے تو یہ پیاس بجھا دے گا، اگر بھوک مٹانے کے لئے پئے تو پیٹ بھردیگا ، اگر کوئی مریض صحت حاصل کرنے کیلئے پئے تو اسے شفا ہوگی۔‘‘
آب زمزم کے مختلف نام:۔زمزم یہ اسمِ علم ہے اور یہ اس کنویں کے لیے بولا جاتا ہے جو مکہ مکرمہ میں مسجدِ حرام کے وسطی حصے میں واقع ہے۔لغوی اعتبارسے زم زم کے معنی ہیں۔’رُک جا، رُک جا‘‘اس پس منظر یہ ہے کہ جب حضرت ہاجرہ ؑاپنے نور نظر حضرت اسماعیلؑ کی پیاس بجھانے کے لیے اِدھر ُادھر دوڑ لگا رہی تھیں تب اللہ تبارک وتعالیٰ کے فضل و کرم سے حضرت اسماعیلؑ کی ایڈیوں سے پانی فوارے کی طرح نکلنے لگا اور یہ اُبلتا رہا جب حد سے زیادہ پانی بہنے لگا تو حضرت ہاجرہؑ نے اپنی زبان میں کہا’’ زم زم‘‘ یعنی ’’رک جا رک جا‘‘اور اسی طرح بڑی مقدار پانی کو بھی زمزم کہا جاتا ہے۔ جبکہ حضرت قتیبہؒ کہتے ہیں کہ پانی کی آواز کو بھی زم زم کہتے ہیں۔ آب زمزم کے مختلف نام ہیں، تقریباً تیس نام علامہ ابو البقاء محمد بن احمد المکی الحنفی اپنی تصنیف لطیف البحر العمیق فی مناسک المعتمر والحاج الی البیت العتیق میں نقل فرماتے ہیں ٍ،افادہ عام کے لیے ہم انہیں نقل کرتے ہیں۔ زمزم، زمازم،ھزمۃ جبریل، سقیا اسماعیل، برکۃ، سیدۃ، نافعہ، مضنونہ، عونہ،بشری، صافیہ، مغذیہ، طاہرہ، حرمیہ، مرویہ، مؤنسہ، برہ، عصمہ، سالمہ، میمونہ، مبارکہ، کافیہ، عافیہ، طعام طعم،شفاء سقم، طیبہ، شباعہ، تکتم، شراب الابرار۔
آب زمزم کے فضائل:۔احادیث نبویہ میں آب زمزم کے بے شمار فضائل و فوائد وارد ہیں، جن میں اہم چند یہ ہیں۔ حضرت عروۃ بن زبیرؓ سے اماں عائشہ ؓ کے متعلق مروی ہے کہ: ’’انّہا کانت تحمل من ماء زمزم وتخبر انّ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم کان یحملہ۔‘‘ یعنی جب اماں عائشہ ؓ مدینہ منورہ لوٹتی تھیں تو زمزم ساتھ لے جاتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی زمزم ساتھ لے جاتے تھے۔(سنن ترمذی) حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ: زمزم کا پانی جس غرض سے پیا جائے مفید ہے۔(سنن ابن ماجہ) اورابوذر غفاریؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماء زمزم کے بارے میں فرمایا: یہ بابرکت اورکھانا والے کے لیے ایک غذا ہے۔ (صحیح مسلم) عباس بن عبدالمطلب ؓ بیان کرتے ہیںکہ زمانہ جاہلیت میں لوگ زمزم کے بارہ میں ایک دوسرے سے سبقت لیجانے کی کوشش کرتے تھے، حتیٰ کہ اہل عیال والے لوگ اپنے سب اہل عیال کولاتے اوروہ زمزم دن کے ابتداء حصہ میں نوش کرتے اورہم زمزم کواہل عیال کا ممد ومعاون شمارکرتے تھے۔مزید عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں زمانہ جاہلیت میں زمزم کوشباعۃ ۔ پیٹ بھردینے والا ۔ کا نام دیا جاتا تھا۔(الطیالسی) سیدنا عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’روئے زمین پر سب سے بہترین پانی زمزم ہے، یہ کھانے کا کھانا اور بیماری سے شفا ہے۔(سنن ابی داوُد)
اس کے علاوہ ان گنت فوائد احادیث میں وارد ہیں۔ بالخصوص ماء زمزم لما شرب لہ کے مد نظر کئی ائمہ کبار نے اپنے اپنے تجربات بیان کرتے جیسے سرکار دوجہاںؐ نے فرمایا کہ آب زمزم جس غرض سے پیا جائے، وہ مقصد حاصل ہوتا ہے۔ اس حدیث کے پیش نظر کئی سارے واقعات کتب تاریخ میں مسطور ہے۔ امام زمزمی امام ابوحنیفہ کے بابت لکھتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ ؒ نے آب زمزم پیتے وقت یہ نیت کی کہ یااللہ! مجھے ا?علم العلماء بنادے۔ امام ابو حنیفہ کی یہ دعا قبول ہوئی اور آپ اپنے زمانے کے اعلم العلماء بن گئے، فقہ میں جو ان کا مقام ہے وہ اہلِ علم و اہلِ حق پر عیاں ہے۔ اسی طرح کا واقعہ علامہ ذہبی نے اپنی سیر اعلام النبلاء میں بھی ذکر کیا ہے کہ حافظ ابن خزیمہؒ سے پوچھا گیا: آپ کو کہاں سے اتنا زیادہ علم حاصل ہوا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے زمزم اس نیت سے پیا کہ اے اللہ! مجھے علم نافع عطافرما۔ بحمداللہ ،اللہ نے آب زمزم کی برکت سے علم وافر عطا فرمایا اور یوں میں محدث اعظم بن گیا۔ اسی طرح امام تقی الدین حسنی مکی الفاسی نے اپنی کتاب شفاء الغرام باخبار البلد الحرام میں لکھا ہے کہ احمد بن عبداللہ شریفی نابینا ہوگئے تھے، انہوں نے ماء زمزم بینائی واپس آجانے کی نیت سے پیا، پس بفضل اللہ آپ کی بینائی لوٹ آئی۔ مزید علامہ ذہبی اپنی کتاب سیر اعلام النبلاء میں عبد اللہ بن مسلم یا ان کے بیٹے احمد بن عبداللہ ؒ سے نقل کیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ایک جماعت کے ساتھ حج کے لیے میں گیا، اس جماعت میں ایک فالج زدہ آدمی تھا، میں نے ایک دن دیکھا کہ وہ صحیح سالم ہے اور طواف کررہا ہے اور اس پر فالج کے بالکل آثار نہیں ہیں، پوچھنے پر اس نے بتایا: میں بئر زمزم پر آیا اور زمزم لے کر اپنی دواۃ میں ڈالا اور اس دواۃ کی روشنائی سے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم لکھنے کے بعد سورہ حشر کی آخری تین آیات لکھیں اور پھر سورہ اسراء کی آیت ’’وَلَئِنْ شِئْنَا لَنَذْہَبَنَّ بِالَّذِیْ اَوْحَیْنَا إِلَیْکَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَکَ بِہٖ عَلَیْنَا وَکِیْلًا‘‘لکھی اور پھر میں نے بارگاہِ خداوندی میں عرض کی: اے اللہ! آپ کے نبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’ماء زمزم لما شرب لہٗ‘‘ اور یہ قرآن آپ کا کلام ہے، پس اس کی برکت سے عافیت کے ساتھ مجھے شفا عطا فرمادے اور پھر میں نے اسے آبِ زمزم کے ساتھ گھولا اور پی لیا، پس مجھے عافیت مل گئی اور فالج کے مرض سے باِذنِ اللہ نجات مل گئی۔ سبحان اللہ۔
زمزم پینا کا طریقہ :۔زمزم پینے کا طریقہ یہ ہے کہ بسم اللہ پڑھ کر تین سانس میں قبلہ رو ہوکر پیا جائے اور خوب اچھی طرح سیراب ہوکر پیا جائے، جیسا کہ حضرت ابن عباسؓ نے یہ طریقہ ایک شخص کو بتایا تھا: ’’إذا شربت من ماء زمزم، فاستقبل القبلۃ، واذکر اسم اللہ، وتنفس ثلاثًا، وتضلع منہا، فإذا فرغت، فاحمد اللہ عز وجل یعنی جب تم زمزم پیو تو قبلہ رخ ہو جاؤ، اللہ کا نام لو، اور تین سانسوں میں پانی پیو اور پیٹ بھر کر زمزم پیو، جب پانی پینے سے فارغ ہوجاؤ تو اللہ کی تعریف کرو (المستدرک للحاکم)
زمزم پیتے وقت اگر دعا کی جائے تو اسرع بالقبولیت ہوتی ہے۔ لہٰذا آب زمزم پیتے وقت اچھی نیت کریں اور سیراب ہوکر پئیں۔جیسے کہ حدیث میں وارد ہے کہ حضرت ابن عباسؓ جب جب بھی زمزم پیتے تھے تو یہ دعا پڑھتے تھے: ’’اللّٰہم إنی اسئلک علمًا نافعاً ورزقاً واسعاً وشفائً من کلّ داء۔‘‘ زمزم کھڑے ہوکر پینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس سلسلے میں حضرت عبد اللہ بن عباسؓسے حدیث روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:’’ان النبی شرب من زمزم وھو قائم‘‘ بے شک آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم نے آب زمزم کھڑے ہوکر پیا ۔(ترمذی) اس حدیث پاک سے واضح ہے کہ کھڑے ہوکر پینا جائز ہے۔ مزید علامہ ابن عابدین شامی فرماتے ہیں کہ ولعل الا وجہ عدم الکراہۃ إن لم نقل بالاستحباب لان ماء زمزم شفاء وکذا فضل الوضوء (حاشیہ رد المحتار) علامہ صدر الشریعہ فرماتے ہیں کہ دو ہی جگہ پانی کھڑے ہوکر پینا جائز ہے ایک وضوء کا بچا ہوا پانی، دوسرا آب زمزم۔’’ ولا یشرب الماء قائماً، إلا فی موضعین أحدہما: ہذا، والثانی: عند زمزم۔ ‘‘ (المحیط البرھانی) علامہ ابن عابدین شامی بھی یہی فرماتے ہیں۔وان یشرب بعدہ من فضل وضوئہ) کماء زمزم (مستقبل القبلۃ قائما) أو قاعدا، وفیما عداہما یکرہ قائما تنزیہا.(حاشیہ رد المحتار)
مزید علامہ ملا علی القارءؒ آب زمزم کھڑے ہوکر پینے کی حکمت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ولعل وجہ تخصیصہما أن المطلوب فی ماء زمزم التضلع ووصول برکتہ إلی جمیع الأعضاء، وکذا فضل الوضوء مع إفادۃ الجمع بین طہارۃ الظاہر والباطن، وکلاہما حال القیام أعم، وبالنفع أتم یعنی آب زمزم کھڑے ہوکر پینے کی وجہ یہ ہے کہ زمزم کے پانی میں مطلوب یہ ہے کہ خوب سیر ہو کر پانی پیا جائے اور اس پانی کی برکت جسم کے تمام اعضاء تک پہنچ جائے اور یہ دونوں مقصد کھڑے ہوکر پانی پینے سے حاصل ہوں گے۔(مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح)۔اس لیے ضروری ہے کہ اس ماہ مبارک میں خوب سیرابی کے ساتھ آب زمزم پینے کی کوشش کریں اور پیتے وقت اچھی اچھی نیتیں کریں تاکہ ہمارے مقاصد پائے تکمیل تک پہنچیں۔ لیکن ان سب باتوں سے پہلے یہ ضروری ہے کہ احادیث نبویہ پر ہمیں سو فیصد یقین کامل ہو، ورنہ آب زمزم کیا آب حیات بھی پی لیں کچھ حاصل ہونے والا نہیں۔
[email protected]>
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایس کے آئی سی سی سرینگر میں 16 جون سے دو روزہ سائبر سیکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوگا
تازہ ترین
بھیمداسہ میں اچانک مکان کو لگی آگ
خطہ چناب
طوفانی بارشوں سے آیاگول بازار زیر آب | دکانوں ، زرعی اراضی کو پہنچا شدید نقصان
خطہ چناب
سمبڑ ، بجھمستہ ، ورنال اور پلباس میں بنیادی سہولیات کا فقدان | لوگ پریشان،مختلف محکموں پرانہیں نظر انداز کرنے کا الزام
خطہ چناب

Related

کالممضامین

ماہنامہ حکیم ُالامت کا بشیر احمد شاکر نمبر

June 13, 2025
کالممضامین

مرحوم غلام محی الدین بلپوری۔فن اور فکر کا سنگم فن اور فنکار

June 13, 2025
کالممضامین

دلشاد مصطفیٰ کا شعری مجموعہ ’’أش ٹٔاری‘‘ تبصرہ

June 13, 2025
کالممضامین

حیوات الحیوان —۔علم، ادب اور فطرت کا حیرت انگیز مرقع تبصرہ

June 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?