نیوز ڈیسک
سرینگر // آبادی کے عالمی دن کے موقعہ پر منگل کو ضلع انتظامیہ سرینگر نے محکمہ صحت کے اشتراک سے پرائمری ہیلتھ سینٹر جڈی بل میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔
پروگرام میں چیف میڈیکل آفیسر سرینگر ڈاکٹر جمیل، زورن میڈیکل آفیسر جڑی بل ڈاکٹر نگہت اور دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی سی سرینگر نے کہا کہ آبادی کا عالمی دن ایک سالانی تقریب ہر سال 11جولائی کو لوگوں میں جانکاری بڑھانے کیلئے منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو آبادی میں توازن برقرار رکھنے کی جانکاری فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات اور ترقی پر اس کے اثرات سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے پی آر آئیز، آر بن لوکل باڈیز اور دیگر مقامی رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ آبادی کے عالمی دن کے مقاصد کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کرے ۔
انہوں نے ضرورت مند لوگوں کیلئے گولڈن کارڈ تیار کرنے پر بھی زور دیا ۔ پروگرام میں دیگر مقررین نے بھی موضوع کے حوالے سے اپنے خطابات میں آبادی کو قابو میں کرنے کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے اختتام پر زونل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ربینہ نے ممہانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ بعد میں ڈی سی سرینگر نے پرائمری ہیلتھ سینٹر جڑی بل کے مختلف شعبہ جات جا دورہ کیا۔