عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//IDBIبینک نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR)سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر HOPE ہیلتھ کیئر آئوٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا، جس نے کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی کیلئے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔اس پہل کی توجہ صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور مقامی کمیونٹی کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے پر مرکوز تھی۔ HOPEکے ذریعے IDBIبینک کا مقصد صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا، احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں کو فروغ دینا، اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے بنیادی طبی سہولیات تک رسائی کو بڑھانا ہے۔پروگرام میں آئی ڈی بی آئی بینک کے عہدیداروں بشمول برانچ ہیڈ شعیب خان(اے جی ایم)اور سرینگر برانچ کے دیگر عملہ حسیب شکیل (منیجر آپریشنز)اور انکش شرما (آر او)کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی جنہوں نے مستفید ہونے والوں کے ساتھ بات چیت کی اور صحت کے باقاعدگی سے چیک اپ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طرز زندگی سے متعلق بیماریوں کے بارے میں آگاہی دی۔