پنے // انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی خراب کارکردگی کی وجہ سے ہمیشہ پیچھے رہی دہلی ڈیئر ڈیولس کو منگل کے روز یہاں جیت کی پٹری پر واپس آنے کے لئے رائزنگ پنے سپرجائنٹس کے خلاف اس کے گھریلو میدان پر پورا زور لگانا ہوگا۔ پنے کی ٹیم نے آئی پی ایل میں اب تک دو مقابلے کھیلے ہیں جس میں اس نے پہلا میچ ممبئی انڈینس سے سات وکٹ سے جیتا تھا لیکن دوسرے ہی میچ میں وہ کنگز الیون پنجاب سے چھ وکٹ سے ہار گئی تھی۔ وہیں دہلی کا آغاز ہی خراب رہا اور وہ اپنا پہلا ہی میچ رائل چیلنجرز بنگلور سے سخت جدوجہد کے باوجود 15 رنوں سے گنوا بیٹھی۔ ظہیر خان کی کپتانی والی دہلی کا ٹوئنٹی 20 لیگ میں اب تک کا سفر کچھ خاص نہیں رہا ہے اور تجربہ کار کپتان اور راہل دراوڑ جیسے تجربہ کار کوچ کی رہنمائی کے باوجود وہ فاتحی آغاز نہیں کر سکی ہے ۔ اگرچہ گزشتہ میچ میں قریبی شکست کے باوجود دہلی کے لیے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے اکیلے دم پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جس طرح نصف سنچری لگائی اس نے ٹیم کو ٹورنامنٹ میں آگے اچھا کرنے کا بھروسہ دیا ہے ۔ دہلی کے کپتان اور تجربہ کار فاسٹ بولر ظہیر نے بھی میچ میں پنت کے کھیل کی تعریف کی تھی۔ لیکن ٹیم کی کارکردگی سے صاف ہو گیا کہ اس کا بلے بازی آرڈر کافی کمزور ہے جس میں نچلے آرڈر کے کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ مایوس کیا۔ پنت جہاں کریز کے ایک کونے پر کھڑے رہ کر رن بنانے کی کوشش کر رہے تھے تو دوسری جانب نچلے آرڈر کے چار بلے باز 10 رن بھی نہیں بناسکے ۔ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو عالمی فاتح بنانے والے کارلایس بریتھویٹ ضرورت کے وقت ایک رن ہی بنا سکے تو شہباز ندیم صفر، پیٹ کمنز چھ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ ظہیر نے بھی مانا کہ ٹیم کے کھلاڑی شراکت نہیں کر سکے اور اس فتح کے قریب آکر 15 رنوں سے میچ گنوانا پڑ گیا۔ آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن میں قسمت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی دہلی کے لیے بلے بازی آرڈر میں وسیع اصلاحات درکار ہے ۔ اگرچہ اس کے پاس گیند بازوں میں فاسٹ بولر اور کپتان ظہیر، ندیک، کرس مورس اور لیفٹ آرم اسپنر امت مشرا جیسے اچھے کھلاڑی ہیں اور وہ پونے کے خلاف بھی اپنے گیند بازوں کا استعمال کر سکتی ہے ۔ اگرچہ پچھلا میچ پنجاب سے ہار کر پٹری سے اتر گئی پونے کے پاس اس وقت اپنے گھریلو میدان پر جیت کے ساتھ واپسی کا سنہری موقع ہے اور دہلی کیونکہ پچھلا میچ ہار کر دباؤ میں ہے تو اس کے لیے یہ صورت حال بھی فائدہ مند ہو سکتی ہے ۔ پونے کے پاس کپتان اور دھاکڑ بلے باز اسٹیون اسمتھ، اجنکیا رہانے ، ہندستان کے سب سے زیادہ کامیاب کپتان رہے اور اپنی قیادت میں چنئی سپر کنگ کو دو بار چیمپئن بنا چکے مہندر سنگھ دھونی کا ساتھ ہے ۔ پونے کی ٹیم اگرچہ کاغذوں پر آئی پی ایل کی نئی ٹیم ہے اور اپنا دوسرا ہی ورژن کھیل رہی ہے لیکن اس کے پاس لیگ کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں. وہیں نیلامی کے سب سے مہنگے کھلاڑی بین اسٹوکس اور مڈل آرڈر میں منوج تیواری نے بھی پنجاب کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کی اور پونے کا بلے بازی لائن اپ بیشک دہلی سے بہت بہتر ہے ۔ گیند بازوں میں پونے کو کچھ بہتری کی ضرورت ہے ۔اشوک ڈنڈا، ڈینیل کرسٹین، رجت بھاٹیا جیسے اچھے بولر اس کے پاس ہیں تو وہیں عمران طاہر نے اب تک مسلسل ٹیم کے لئے بہترین گیند بازی کی ہے اور نہایت مفید ثابت ہوئے ہیں۔ طاہر نے پنجاب کے خلاف بھی سب سے زیادہ دو وکٹ نکالے لیکن باقی گیند بازوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔یو این آئی)