ایجنسیز
نئی دہلی/ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا اور آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2025ء کے ایک اہم مقابلے میں پنجاب کنگز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک نیا اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔میچ میں کوہلی نے ناقابلِ شکست 73 رنز 54 گیندوں پر بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔یہ ویرات کوہلی کا آئی پی ایل میں 59واں نصف سنچری (ففٹی) اسکور تھا اور مجموعی طور پر یہ ان کی 67ویں ففٹی یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز تھی۔اس کارکردگی کے ساتھ کوہلی نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا، ان کے ریکارڈ میں اب 59ففٹیز اور 8سنچریاں شامل ہیں۔