سرینگر// بیٹری بنانے والی معروف کمپنی ’’آئی پاور‘‘ نے وادی میں اپنے ڈیلرس کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کر کے ریاست میں بجلی کی موجودہ ابتر صورتحال سے باہر نکالنے کا عہد کیا ۔کمپنی نے سرینگر میں اتوارکوایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں وادی کشمیر کے اطراف و اکناف سے آئے کمپنی کے ڈیلروں نے حصہ لیا۔اس موقع پر کمپنی نے ڈیلروں سے کہا کہ وادی کشمیر میں اس وقت لوگوں کو بجلی بحران کی وجہ سے زبردست مشکلات کا سامنا ہے اور اس وقت اگر اُن کی تیار کردہ بیٹری عوام تک پہنچ جائے گی توعوام کو اس بحران سے کافی حد تک راحت ملے گی۔