جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے یہاں آئی ٹی بی پی کی 47 ویں بٹالین کی طرف سے منعقد کئے گئے خون کا عطیہ دینے کے ایک کیمپ کا آغاز کیا ۔ کیمپ میں آئی ٹی بی پی کے سینئر افسروں ، ڈاکٹروں ، معزز شخصیات اور سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے عطیہ دینے والوں نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے اس طرح کے پروگرام منعقد کرانے کیلئے آئی ٹی بی پی کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو رضا کارانہ طور خون کا عطیہ دینا چاہئیے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر گارڈ آف آنر کا بھی معائینہ کیا اور خون کا عطیہ دینے والوں کے ساتھ بات چیت کی ۔