Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی | بھارت تیسری مرتبہ فاتح بن گیا

Towseef
Last updated: March 9, 2025 11:08 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

نئی دلی //بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل جیت لیا، بھارت نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دیا، جسے بھارت نے 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے، نائب کپتان شبمن گل 31 رنز پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، بھارتی ٹیم ابھی شبمن گل کی وکٹ کے نقصان سے سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ مائیکل بریسویل نے محض چار گیندوں بعد ویرات کوہلی کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ کوہلی صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، جس سے بھارت پر دباؤ مزید بڑھ گیا تھا۔ اس کے بعد راچن رویندرا نے بھارتی کپتان روہت شرما کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔ جو 76 رنز بنا چکے تھے اور ایک بڑے شاٹ کھیلنے کے چکر میں آگے بڑھے، لیکن گیند ان کے بلے سے چوک گئی اور وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے انہیں اسٹمپ کیا۔ اس سے قبل میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دھواں دار آغاز کے باوجود مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 251 رنز بنائے۔ کیوی بیٹرز کو بھارتی اسپنرز نے جال میں پھنسا لیا، اور کسی کھلاڑی کو کھل کر کھیلنے یکا موقع نہ دیا۔بھارت کی جانب سے ورون چکرورتھی اور کلدیپ یادیو نے دو دو جبکہ محمد شامی اور رویندرا جاڈیجا نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ میٹ ہنری انجری کے باعث نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نیتھن اسمتھ آئے ہیں۔ مچل سینٹنر نے کہا کہ توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے، وکٹ اچھی لگ رہی ہے، پِچ ویسی ہی ہے جیسے بھارت کے خلاف پچھلے میچ کی تھی۔ بعدازاں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، پِچ اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا۔ روہت شرما نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں یہی بات کی تھی کہ ٹاس کی فکر نہ کریں اور صرف اچھا کھیلنا ہے، نیوزی لینڈ گزشتہ کئی سالوں سے بہت اچھی ٹیم رہی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہم نے پاکستان میں 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کوئی نشانہ ضائع نہیں گیا:اجیت ڈوول
برصغیر
خواتین کی خود مختاری کے تئیں مادر مہربان کا رول قابل سراہنا ہے:سکینہ یتو
تازہ ترین
کشمیر میں اگلے دو روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
تازہ ترین
کپواڑہ کے گاؤں میں آلودہ پانی پینے سے 200 سے زائد افراد بیمار
تازہ ترین

Related

سپورٹس

کشمیر ونیورسٹی میں معذور طلبا کیلئے خصوصی میراتھن تقریب کا انعقاد

July 10, 2025
سپورٹس

کلب ورلڈ کپ رئیل میڈرڈ کو پچھاڑ کر پی ایس جی فائنل میں

July 10, 2025
سپورٹس

ایم سی سی میوزیم میں سچن ٹنڈولکر کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی

July 10, 2025
سپورٹس

سخی سرور کا صدیوں پرانا تین روزہ’ میلہ‘ سخی میدان میں شروع کُشتی، پتھر اٹھانے اور مختلف سٹالوں نے میلے کی رونق بڑھا دی

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?