یو این آئی
دبئی /آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان اوپنر ابراہیم زدران پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کردیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے ۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 37ویں اوور کے دوران جب زدران 111 گیندوں پر 95 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو انہوں نے ڈریسنگ روم کی طرف رکھے سامان پر بلا مارا تھا۔ ان کے خلاف کارروائی آئی سی سی ضابطہ اخلاق برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.2 کے تحت کی گئی ہے ۔23 سالہ اوپنر نے سزا کو قبول کرلیا، 24 ماہ کے عرصے میں یہ زدران کی پہلی سزا ہے ۔ آئی سی سی قوانین کے تحت 24 ماہ کے اندر چار یا اس سے زیادہ ڈی میرٹ پوائنٹس ملنے پر معطلی کی سزا ہوتی ہے جو پابندی کا باعث بن سکتے ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان نے بنگلہ دیش کو ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست دی تھی۔