سرینگر/// انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر نے پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر اور پولیس پرنٹنگ پرس کا دورہ کیا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون منیر احمد خان نے پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر کا دورہ کرکے ڈرگ ایڈکشن میں ملوث زیر علاج مریضوں کے ساتھ بات جیت کی انہوں نے زیر علاج مریضوں کے والدین کے ساتھ بھی گفتگو کی انہوں نے ڈرگ ایڈکشن میں ملوث ا فرادکے والدین سے استدعا کی کی وہ اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ موحول قائم کرئے اور اُن کے ساتھ وقت گزارے اس موقعہ پر ایس ایس پی پی سی آر جناب سہیل منور نے ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر کے بارے میں ائی جی پی کشمیر کو مکمل جانکاری فراہم کی ائی جی پی کشمیر نے پولیس ڈرگ ایڈکشن کے جیم سنٹر کو و سعت دینے کا یقین دلایا ۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی پی سی آر جناب سہیل منور،ایس او ائی جی پی کشمیر جناب مظفر احمد شاہ ،انچارج پولیس ڈی ایڈکشن سنٹر ڈاکٹر مظفراحمدودیگر پولیس افسرون موجود تھے ۔ائی جی پی کشمیر نے بعد میں پولیس پرنٹنگ پرس کا بھی دورہ کرکے کام کاج کا جایزہ لیا ۔