بارہمولہ // انسپکٹرجنرل آف پولیس کشمیر زون ایس پی پانی نے منگل کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا دورہ کر کے سیکورٹی و دیگر صورتحال کا جائیزہ لیا، پولیس دربارمیں بھی شرکت کی ۔انسپکٹرجنرل آ ف پولیس کشمیر زون سوئم پرکاش پانی نے بارہمولہ اور سوپورکا دورہ کرکے سیکورٹی و دیگر صورتحال کا جائیزہ لیا۔ بعد میںپولیس افسروںو جوانوں کے ساتھ دربار میں شرکت کی ۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے مسائل کافی غور سے سننے اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاینگے اور پولیس اہلکاروں کے ویلفیر کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا ۔ آئی جی پی کشمیر نے پولیس آفیسروں اور جوانواں پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں کیساتھ بہترتال میل قائم رکھیںاور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے اور پولیس کو عام لوگوں کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے ۔دوران ڈیوٹی لوگوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنا چاہئے ۔انہوں نے افسران اور پولیس جوانوں کو عوامی خدمت پر خود کو وقف کرنے سے کہا. انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ محکمہ مشکلات میں کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کے فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ آئی جی پی کشمیر نے طویل مدتی مطالبات کو پورا کرنے کے لئے ریاستی حکومت اور ڈی جی پی کا شکرہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شمالی کشمیر ویدی کمار بردی ، ایس ایس پی بارہمولہ میرامتیاز حُسین، ایس ایس پی سوپور ہرمیت سنگھ کے علاوہ ضلع کے دیگرپولیس افسران بھی موجود تھے ۔