سرینگر//انسپکٹر جنرل پولیس کشمیروجے کمار نے جمعہ کو سیکورٹی صورتحال اور لاک ڈاؤن انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی جی پی کشمیر نے جامع مسجد سرینگر ، درگاہ حضرت بل اور لالچوک کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور ان علاقوں کی سلامتی اور لاک ڈاؤن انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ، آئی جی پی کشمیر نے افسران کو کورونا وائرس کے رہنما خطوط اور معیاری عملیاتی طریقہ کاروںپر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ رہنما اصولوں اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وجے کمار کے ہمراہ ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری اور پولیس و سی آر پی ایف کے دیگر افسران تھے۔