رام بن//انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس جگجیت کمارنے آج ایگزیکٹو ٹریفک پولیس اور سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ میٹنگ کے دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی رام بن طارق حسین گنائی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔قومی شاہراہ حصہ رام بن اور بانہال کے درمیان حال ہی میں پسیاں گر آنے کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ آرہی ہے۔آئی جی پی نے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو معمول کے مطابق بنائے رکھنے کے لئے موثر اٹھانے کی ضرورت پر زور دیاانہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے مقامی انتظامیہ ٹریفک پولیس ،پولیس اور انجینئروں کے درمیان قریبی تال میل لازمی ہے تاکہ سبھی ایجنسیاں یک جٹ ہو کر شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بنائے رکھیں اور کسی بھی مقام پر پسیاں گر آنے کی صورت میں متحدہ طور پر شاہراہ کی بحالی کا کام بغیر کسی تاخیر کے پوری افرادی قوت اور مشینری کو بروئے کار لا کر شروع کیا جائے۔اس سلسلے میں مارگ،ناشری،پیڑہ،انوکھی فال،پنتھال جو کہ حاس علاقے ہیںاور اکثر پسیاں آتی ہیں کے مقام پر مناسب تعداد میں افرادی قوت اور جدید ترین مشنری دستیاب رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا نویوگ اور گمان کنسٹریکشن کمپنیوں کے انجینئرز بھی میٹنگ میں موجود تھے۔