سرینگر//آئی جی فرنٹ ائیر ہیڈ کوارٹر بی ایس ایف سرینگر ابھینو کمار نے کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر ا سے ملاقات کی۔کمار نے گورنر کو کشمیر میں بی ایس ایف کی طرف سے چلائے جارہے اوپریشنوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے سیکورٹی منظر نامے کے بارے میں بی گورنر کو مطلع کیا۔چئیرمین جموں وکشمیر پیس فاؤنڈیشن فیاض احمد بٹ نے گورنر کے ساتھ ملاقات کی اورجے اینڈ کے پیس فاؤنڈیشن کی طر ف سے ریاست میں امن اوربھائی چارے کے حالات کو مزید تقویت دینے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے اُن پر زور دیا کہ وہ ریاست میں معمول کے حالات بحال کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔