نئی دہلی// ئی این ایکس میڈیا معاملے میں گرفتار کارتی چدمبرم کو ایک مقامی عدالت نے بدھ کو پانچ دن کیلئے مرکزی جانچ بیورا (سی بی آئی)کی حراست میں بھیج دیا۔وہیں کورٹ میں موجود سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اپنے بیٹے کارتی سے کہا"فکر مت کرا میں یہاں ہوں"۔ آئی این ایکس میڈیا سے منسلک منی لانڈرنگ معاملہ میں کارتی کو سی بی آئی کورٹ میں ان کی حراست کی مدت میں اضافہ کیلیئے پیش کیا گیا تھا۔سینئر کانگریس لیڈر نے اپنے بیٹے کی پیٹھ پر ہاتھ رکھ کر ان کو حوصلہ دیا۔چدمبرم کی اہلیہ نلینی چدمبرم پہلے سے ہی عدالت میں موجود تھیں۔سی بی آئی جج سنیل رانا کے سامنے تین گھنٹے چلی بحث کے دوران وکلاء عدالت میں موجود تھے۔جسٹس رانا نے کارتی کے والدین کو جانچ افسران کی موجودگی کے درمیان انہیں وقفے کے وقت ان سے بات کرنے کی اجازت دی.۔عدالت نے اس کے بعد اپنے فیصلے میں کارتی کی سی بی آئی حراست مدت پانچ دن کیلئے بڑھادی ہے۔آئی این ایکس میڈیا سے منسلک منی لانڈرنگ معاملہ میں کارتی کو سی بی آئی کورٹ میں ان کی حراست کی مدت میں اضافہ کیلیئے پیش کیا گیا تھا۔جج نے کارتی کو گھر کا بنا کھانا کھانے کی اجازت تو نہیں دی لیکن دوئی لینے اور ہیلتھ چیک اپ کروانے کی اجازت دی ہے۔واضح ہو کہ یہ معاملہ میڈیا کمپنی آئی این ایکس میڈیا میں غیر ملکی شیئر پونجی کے سرمایہ کاری کو منظوری میں دھوکہ دہی سے متعلق ہے۔یہ منظوری 2007 میں غیر ملکی سرمایہ کاری ترقیاتی بورڈ (ایف آئی پی بی )نے دی تھی۔اس وقت کارتی کے والدیو پی اے کی حکومت کے مالیاتی وزیر تھے۔جانچ ایجنسی نے گزشتہ سال مئی میں اس معاملے میں پہلی معلومات کی رپورٹ درج کی گئی تھی۔