عظمیی نیوز ڈیسک
سرینگر//انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل)سیزن دوم 26جنوری سے شروع ہونے والا ہے،جو9فروری 2025 تک کھیلا جائے گا۔ اس سیزن کا ٹرائل یکم اکتوبر سے شروع ہوگا اور پانچ زونوںمیں تقسیم 55شہروں میں منعقد ہوگا۔سیزن دوم کے پرجوش آغاز کے منتظر لیگ کمشنر(آئی ایس پی ایل) سورج سمات نے کہا’’ پہلے سیزن کی زبردست کامیابی کے بعد(آئی ایس پی ایل)سیزن دومکیلئے انتہائی متوقع ٹرائلز شروع کرنے کیلئے بہت پرجوش ہے۔انہوں نے کہا’’ ہم غیر معمولی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور صحت مند مسابقت کو فروغ دینیکیلئے وقف ہیں۔ ہمیں ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ جتن پرانجاپے اور پروین امرے کا اعزاز حاصل ہے، جنہوں نے بی سی سی آئی اور آئی پی ایل سلیکشن کمیٹیوں میں خدمات انجام دی ہیں، ہمارے سلیکشن ٹرائلز کی قیادت کرتے ہوئے، منصفانہ، درستگی اور شفافیت کو یقینی بنایا ہے‘‘۔جتن پرانجاپے، ہیڈ آف سلیکٹرز (آئی ایس پی ایل) نے کہا’’انڈین سٹریٹ پریمیئر لیگ کو حقیقی معنوں میں بلند کرنے کیلئے ہمیں تفریح اور ٹیلنٹ کی نشوونما کے درمیان توازن قائم کرنا چاہیے۔ بطور سلیکٹر، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر کھلاڑی کی مجموعی صلاحیتوں کو پہچانیں، خاص طور پر وہ کھلاڑی جو محدود وسائل جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں ایک جامع ماحول کو فروغ دے کر جو نچلی سطح پر کرکٹ کو چیمپیئن بناتا ہے‘‘۔پراوین امرے، ہیڈ آف سلیکٹرز نے کہا’’سچے ٹیلنٹ کی شناخت کیلئے ٹرائلز میں مستقل مزاجی سب سے اہم ہے۔ ایک کھلاڑی اور کوچ دونوں کے طور پر، دہلی کیپٹلز جیسی ٹیموں کے ساتھ ہندوستانی کرکٹ میں اپنے سفر کے دوران، میں نے سیکھا ہے کہ ایک منظم اور قابل اعتماد انتخاب کا عمل نہ صرف میدان میں مہارتوں کا جائزہ لینے کے بارے میں ہے؛ یہ ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے بارے میں ہے جہاں آزمائشوں کے دوران سخت معیار اور منصفانہ انداز کو برقرار رکھتے ہوئے، ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہم نہ صرف ٹیلنٹ کو پہچان رہے ہیں بلکہ ہندوستانی کرکٹ کے مستقبل کے لیے اس کی پرورش بھی کرتے ہیں‘‘۔