کپوارہ//آتشزدگی کی ایک واردات میں آئورہ ترہگام میں دوران شب ایک رہائشی مکان اور 4دکانیں خاکستر ہوگئیں ۔ ترہگام سے 9کلو میٹر دور آ ئورہ میں اتوار اور پیر کی درمیان شب کو ایک دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور دیگر دکانوں اور ایک رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔مقامی لوگوں نے دوران شب آگے کے شعلے دیکھے تو افرا تفری مچ گئی۔انہوں نے اپنے گھرو ں سے باہر آکر بچائو کاروائی شروع کی جبکہ فائرسروس عملہ نے بھی جائے واردات پر پہنچ کر آ گ پر قابو پانے کی کاروائی شروع کی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی اس واردات میںمحمد صدیق پیر ،مسرت احمد پیر ،گوہر احمد پیر اور شارق احمد پیر (چار بھائی)کا رہائشی مکان اور 4دکانیں مکمل طور خاکستر ہوئیں ۔