کرگل//چیرمین اینڈ چیف ایگزیکٹیو کونسلر لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل فیروز احمد خان نے کہا ہے کہ ونٹر سپورٹس کے تحت آئس ہاکی کی کافی گنجائش اوراہمیت حاصل ہے اور موجودہ کونسل ضلع میںآئس ہاکی ڈھانچے کو فروغ دینے کی وعدہ بند ہے اورریاست کے لئے آئس ہاکی کھلاریوں کی صلاحیتوں میں نکھار آسکے اور وہ ملکی اور قومی سطح پر اپنی کھیل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔لمڈن سوشل ویلفیئر سوسائٹی واکھا ملہ لِکھ کی طرف سے منعقد کئے گئے اس ریذیڈیشنل کیمپ میں 40لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی جن کا تعلق واکھا،ملہ بکھ اوردیگر ملحقہ علاقوں سے ہے۔