پیونگ چانگ/ونٹر گیمز میں آئس ہاکی میچ میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی آمد نے چیئرلیڈرز کو حیران کردیا۔آئس ہاکی میچ میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی آمد نے چیئرلیڈرز کو حیران کردیا تاہم جب انھیں معلوم ہوا کہ وہ جعلی ہیں تو ہنس دیں۔ ہاورڈ نامی مقامی شخص کی شکل اور جسامت پڑوسی ملک کے سربراہ سے ملتی ہے اس لیے شمالی کوریا کی چیئرلیڈرز بھی دھوکا کھا گئیں جو کوریا کی مشترکہ ویمنز آئس ہاکی ٹیم کا جاپان کے خلاف مقابلے میں جوش و خروش بڑھا رہی تھیں۔ہاورڈ نے کرائوڈ کی جانب بھی ہاتھ لہرایا مگر جلد ہی منتظمین نے انھیں ایرینا سے باہر نکال دیا۔ اس سے قبل افتتاحی تقریب میں بھی انھیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روپ دھارے شخص کو بھی باہر نکال دیا گیا تھا۔