کپوارہ //پازی پورہ رامحال میں ’’ناک آئوٹ‘‘ٹورنما منٹ کاایک زبردست میچ کھیلا گیا جس میں ترہگام سے ہی تعلق رکھنے والی دو ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔میچ بعد دوپہر 3بجکر 40منٹ پر شروع ہوا جس کے دوران رائزنگ سٹار شاہ محلہ نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔مقررہ 15اوئورس کے دوران رائزنگ اسٹار شاہ محلہ نے 80رنز اسکور کئے ۔اِیپکس بلاسٹرس کی شاندار گیند بازی کو نہ جھیلتے ہوئے سبھی بلے باز پوئلن لوٹ گئے ۔اس دوران اِیپکس بلاسٹرس کے اوپنرس کپتان جاوید احمد میر اور فردوس احمد نے شاندار شروعات کے ساتھ صرف 4اوئورس کے دوران 45رنز کی ساجھے داری نبھائی جس میں کپتان جاوید میر نے 34رنز جوڑے اور آئوٹ ہوئے ۔اس کے بعد تنویر احمد نے اپنی بلے بازی کے کرتب دکھا کر میچ کو جیت کی طرف پہنچا دیا ۔اس طرح اِیپکس بلاسٹرس نے صرف 8اوئورس میں مقررہ ہدف کو طے کیا اور شاندار جیت حاصل کی ۔واضح رہے کہ اس ناک آئوٹ ٹورنامنٹ میں اِیپکس بلاسٹرس نے اپنا پہلا میچ شہولورہ الیون کے ساتھ کھیلا اور مقررہ 15اوئورس کے دوران 165رنز اسکور کئے جبکہ مخالف ٹیم صرف60رنز بنا کر شکست سے دوچار ہوئی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رائزنگ سٹار شاہ محلہ کی ٹیم میں قصبہ سے تعلق رکھنے والے نامی گرامی کھلاڑی بھی کھیل رہے تھے جنہوں نے اِیپکس بلاسٹرس کی محنت اور اچھے کھیل کو سراہا ۔