عظمیٰ نیوز سروس
نوئیڈا//جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) نے صنعت حرفت محکمہ کے تحت ایکسپورٹ پروموشن کونسل آف ہینڈی کرافٹس (اِی پی سی ایچ) کے زیر اہتمام شاندار اور متنوع جغرافیکل اِنڈکیشنز جموںو کشمیر خطہ کی مصنوعات کی نمائش کے لئے اِنڈیا جی آئی فیئر 2023 ء میں شرکت کی۔یہ تقریب اِنڈیا ایکسپورٹ مارٹ گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہوئی جس نے پورے ہندوستان اور بیرونِ ملک سے ملکی اور بین الاقوامی خریداروں ، سیاحوں ، تاجروں اور شائقین کو راغب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں حکومت جموںوکشمیر منڈیوں تک رَسائی کو بڑھانے اور جموںوکشمیر کی مخصوص مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے جے کے ٹی پی او گلوبل اور ڈومیسٹک ایگزبشن، سیلر ۔بائیر میٹنگوں ، تجارتی میلوں اور دیگر نمایاں پلیٹ فارموں میں شرکت کر رہا ہے ۔ تقریب میںجموںوکشمیریوٹی کے تاجروں کی شرکت نے جموں و کشمیر قدیم روایات اور مقامی طریقوںسے غیر معمولی جغرافیکل اِنڈکشنز( جی آئی) مصنوعات کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار اَدا کیا۔تقریب میں جی آئی رجسٹرڈ مصنوعات ہاتھ سے بنے ہوئے سِلک قالین، کانی شال ، پشمینہ شالوں، سوزنی ، زعفران ، بسوہلی مصوری اور باسمتی کی شاندار نمائش دیکھنے میں آئی ۔میلے میں قومی اور بین الاقوامی خریداروں کی موجودگی سے نتیجہ خیز کاروباری تعاملات کو آسان بنایا اور مارکیٹ کے مواقع کو بڑھانے کی راہ ہموار کی ۔