ہے کیسی خطرناک تُو بیماری او کورونا!
تڑپے ہے لمحہ لمحہ دنیا ساری او کورونا!
اب زندگی کا مقصد کیا رہ گیا ہے باقی
سب پر ہی پڑ گئی ہے کیا بھاری، او کورونا!
ملنا ملانا اب تو ممکن نہیں کسی سے
ہم نے بھلا دی رشتے داری، او کورونا!
ہے بوجھ یہ گناہِ انساں کا، اُٹھ نہ پائے
جینا اسی لئے تو ہے بھاری، او کورونا!
ہاتھوں کو دھوتے رہنا بس کام رہ گیا اب
صورت ہوئی ہے ہر اک بیچاری، او کورونا!
تجھ کو ہٹائینگے ہم اللہ کی مدد سے
سب مل کے اب کرینگے تیاری، او کورونا!
مٹ جائے گی تو جڑ سے، ہے سحرؔ کو یقیں یہ
تجھ کو نصیب ہوگی بس خواری، او کورونا!
بڈھون، راجوری،جموں وکشمیر