سرینگر/شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چیوٹ، صورہ میں سوموار کو وہ دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں جو شمالی کشمیر کے اُوڑی میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں زخمی ہوئی تھیں۔
مذکورہ دو بہنوں کی شناخت 16سالہ سبینہ بانو اور14سالہ شائستہ بانو دختران محمد شفیع ساکنہ چالکو اُوڑی کے طور کی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس کے حوالے لکھا کہ دونوں بچیاں سکمز میں دم توڑ بیٹھیں جہاں اُن کا علاج جاری تھا۔
واضح رہے کہ اُوڑی میں 27مئی کو ایک گیس سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی گھر کے سات افراد زخمی ہوئے تھے ۔
اب تک اس دھماکے میں بچیوں کی ماں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔