اوڑی/ شمالی کشمیرمیں قصبہ اُوڑی کے بسگراں نامی گاوں کا رہنے والا ٹرک ڈرائیور 22 سالہ سید جلیل گیلانی ولد سید نظیر شاہ گذشتہ رات ضلع رامبن میں ایک سڑک حادثے کے دوران لقمہ اجل بن گیا۔
اطلات کے مطابق ٹرک ڈرائیور جلیل ضلع رامبن میں سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر چندرکوٹ علاقے میں جسوال پل کے نزدیک ٹرک کا اگلا ٹائر بدل رہا تھا جس دوران پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک نے اُس کو اپنی زد میں لاکر کچل دیا اوروہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔
جاں بحق ڈرائیور کے گھریلو ذرائع کے مطابق جلیل کی لاش کو لے کر کچھ رشتہ دار سرینگر سے اوڑی کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔