اوڑی// شمالی قصبہ اُوڑی میں ہفتہ کوایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کئی فٹ نیچے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق بارہمولہ سے اوڑی کی طرف جا رہی ایک کیمپر گاڑی راجنوانی اوڑی کے مقام ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرلڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا45سالہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
ڈرائیور کی شناخت غلام محمد ولد غلام احمد ساکن خادنیار بارہمولہ کے طور ہوئی ہے۔
ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی نے بتایا کہ زخمی ڈرائیوکو علاج کے لئے سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا گیا ہے۔