سرینگر//شمالی کشمیر میں اُوڑی علاقہ کے باشندوں نے لاگامہ۔گھر کوٹ روڑ پر ٹریفک بحال کرنے کی مانگ کی ہے جو گذشتہ روز بارشوں کے بعد تودے گر آنے اور پتھر کھسکنے کے نتیجے میں بند ہوا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ابھی تک مذکورہ روڑ پر تودے اور پتھر موجود ہیں جس کی وجہ سے اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت بحال نہیں ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکوری روڑ بند ہونے کے نتیجے میں مقامی آبادی کو شدید مصائب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جن میں ضروری چیزوں کی عدم فراہمی بھی شامل ہے۔
سکھدر گاوں کے باشندوں کے مطابق مذکورہ روڑ پر میکڈم بھی نہیں بچھایا گیا ہے جس کی وجہ سے معمولی بارش بھی اس پر آمد و رفت کو متاثر کرتی ہے۔
اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (پی ایم جی ایس وائی) اُوڑی نے اس سلسلے میں ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔