اوڑی/ شمالی قصبہ اوڑی میں پیر کو ایم جی نریگا کے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔اطلاعات کے مطابق بلاک اوڑی اور پرنپیلاں کے ایم جی نریگا ملازمین نے اوڑی آفیسر کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے۔
احتجاج میں شامل ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ محکمہ میں عرصہ 7 سال سے لیکر 12 سال تک اپنا قیمتی وقت دے چکے ہیں لیکن حکومت نے اِن عارضی ملازمین کے لئے ابھی تک کوئی بھی واضح جاب پالیسی مرتب نہیں کی ہے حالانکہ دیہی ترقیاتی بلاک میں بیشتر کام اِن ہی ملازمین سے لیا جا رہا ہے اور یہ ملازمین بہت کم اجرتوں پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
احتجاجی ملازمین نے حکومت پر زور دیا کہ ا±ن کے مسائل فوری طور حل کئے جائےں بصورت دیگروہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو جائےں گئے۔ایم جی نریگا ملازمین کے ساتھ اوڑی کے کئی سرپنچوں نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔