اوڑی//شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی میں ہفتہ کو ایک خاتون اپنے گھر کے باہر صفائی کرنے کے دوران پھسل کر کھائی میں جا گری اور لقمہ اجل بن گئی۔
اطلاعات کے مطابق اوڑی کے نامبلہ گاوں میں ایک 60 سالہ خاتون اپنے گھر کے باہر جھاڑو مار رہی تھی جس کے کے دوران وہ اچانک پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
اگر چہ مذکورہ خاتون کو زخمی حالت میں اوڑی سب ضلع اسپتال پہنچایاگیا لیکن ڈاکٹروں نے ا±سے مردہ قرار دیا۔
مہلوک خاتون کی شناخت عائشہ بیگم زوجہ عبدل رشید صوفی کے طور ہوئی ہے۔