شہری چھت سے گر کر ، نوجوان کرنٹ لگنے اورکولگام میں سلنڈر پھٹنے سےخاتون سمیت3زخمی
سرینگر///ضلع بارہمولہ میں سرحدی قصبہ اوڑی کے رازروانی علاقے میں جمعہ کو ایک دلخراش سڑک حادثے میں باپ بیٹے کی موت واقع ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کو بعد دوپہر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ڈمپر گاڑی اور لوڈ کیرئیر کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں باپ بیٹے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت لطیف احمد گنائی اور اس کا فرزند فیضان احمد گنائی ساکن گھر کوٹ کے نام سے ہوئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ادھر سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں جمعہ کو ایک شخص اپنے مکان کی چھت سے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کی شناخت 48 سالہ مشتاق احمد بٹ ساکنہ گلشن آباد حیدر پورہ کے طور پر کی گئی ہے، جسے علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔اہل خانہ نے بتایا کہ مشتاق احمد بٹ اپنے گھر کی چھت سے گرا۔ ایس ایم ایچ ایس کے ڈاکٹروں نے ان کی حالت نازک بتائی ۔دریں اثناء بڈگام کے ماگام علاقے میں کنیہاما میں سکھ ناگ ندی میں ڈوب کر ایک 12 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔متوفی، جس کی شناخت پیٹھ کنیہامہ کی رابعہ اشرف کے طور پر ہوئی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے اسے بچانے کی فوری کوششوں کے باوجود تیز کرنٹ اسے بہا لے گیا۔اسے ماگام اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ادھرضلع بڈگام کا ایک 28 سالہ نوجوان جمعہ کو اپنی زمین میں کام کرتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے جھلس کر زخمی ہو گیا۔ زخمی کی شناخت شوکت احمد کھانڈے ولد علی محمد کھانڈے ساکنہ دروان چرار شریف بڈگام کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے۔خاندان کے افراد نے بتایا کہ شوکت احمد کیساتھ بجلی کے کھیت میں کام کرتے وقت حادثہ اس وقت ہوا جب وہ کھیت میں کام کے دوران ایک بجلی لائن کے رابطہ میں آیا۔ ادھر ضلع کولگام کے دنیو کاڑی مرگ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ۔ خاتون اپنی رہائش گاہ پر کھانا پکانے کی گیس کے اخراج کے واقعہ کے بعد جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔ خاتون کی شناخت 42 سالہ وزیرہ بانو کے طور پر کی گئی ہے ۔ لواحقین نے بتایا کہ گھر میں کھانا پکانے والی گیس کے اخراج کے بعد اسے آگ لگ گئی۔ اسے ابتدائی طور پر گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ لے جایا گیا اور بعد میں اس کے زخموں کی شدت کی وجہ سے خصوصی علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر ریفر کر دیا گیا۔اس دوران کیموہ کولگام میں رسوئی گیس سلینڈر پھٹنے سے غلام محمد ولد محمدیوسف شیخ اور روف احمد بٹ ولد محمدیوسف ساکنان کیموہ کولگام زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں انتہائی نازک حالت میں صدر ہسپتال سرینگر لایا گیا۔
جموں و کشمیر کا مستقبل مضبوط گورننس کے ساتھ روشن:منوج سنہا