سرینگر//شمالی کشمیر کے اُوڑی میں آتشزدگی واقعہ کے دوران جو25سالہ نوجوان زخمی ہوا تھا وہ پیر کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق اُوڑی کے سلطان کڑی میں گذشتہ روز پانچ افراد آگ کی ایک واردات کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
زخمیوں میں ساجد احمد،عبد الرشید، روشنی بیگم،واحد احمد اور مفاد احمد شامل تھے۔
ساجد کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگرمنتقل کیا گیا تھا جہاں صدر اسپتال میں وہ آج دم توڑ بیٹھا۔
اطلاعات کے مطابق باقی ماندہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔