Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

اُمید افزاء باتیں!۔۔۔

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 17, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کا یہ بیان کہ گولیوں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، کشمیر کی حقیقی صورتحال کےتئیں ایک مثبت سوچ کی جانب اشارہ کر رہا ہے او رسیاسی حلقوں کی طرف سےنہ صرف اسکا خیر مقدم کیا جا رہا ہے بلکہ یہ اُمید بھی قائم کی جارہی ہے کہ جنرل موصوف کا یہ احساس اُن قوتوں کو اپنے مؤقف میں نرمی لانے کےلئے آمادہ کرسکتا ہے، جو جموںوکشمیر میں آگ و آہن کے کھیل کو وسعت دینے کےلئے زمین و آسمان ملانے کے حامی ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران  جب سے برصغیر ہند تقسیم ہوا ہے جموںوکشمیر کے لوگوں کو کبھی سرحدوں پر اور کبھی سرحدوں کے اندر جس آگ و آہن کا سامنا رہا ہے وہ تاریخ کا ایک اندوہناک باب ہے۔ خصوصیت کے ساتھ1990کے بعد مسلح ٹکرائو اور تصادم آرائیوں اور پھر عوامی ردعمل میں ہلاکتوں کا جو  نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل پڑا ہے اُس نے اس خطے کو جہنم میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے، اور اس پر طرہ یہ ہے کہ بھارت او رپاکستان دونوں جانب سے اس پر سیاسی کھیل کھیل کر ایک دوسرے کو زیر کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہیں جو پون صدی سے چلے آرہے ہیں اس مسئلے کے مستقل حل میں سب سے بری روکاوٹ بن گیا ہے۔ یہ ایک اتفاق ہی کہا جاسکتا ہے کہ جس وقت جنرل بپن راوت کا یہ بیان سامنے آیا ہے اُسی کے آس پاس پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجواہ کی طرف سے بھی حوصلہ افزاء باتیں سننے کو ملی ہیں، جن میں انہوں نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر سمیت تنازعات کا حل صرف پُر امن بات چیت میں مضمر ہے اور وہ اس سمت میں آگے بڑھنے کےلئے ہر وقت تیار ہیں۔ دونوں فوجی سربراہان کے بیانات کا بین السطور جائزہ لینے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ دونوں مسلح تصادم اور ٹکرائو کو برصغیر کے لئے نقصان رساں تصور کرتے ہیں اور پُر امن طور طریقوں سے مسائل کو حل کرنے کے متمنی ہیں۔ ایسی سوچ کے ہوتے ہوئے اگر آئے دن حدمتارکہ پر تصادم آرائیاں دیکھنے کو ملیں اور کشمیر کے اندر ہلاکت خیز صورتحال شدت اختیار کرے تو ایسا کیوں ہے؟ظاہر ہے کہ اس کے پس پردہ مختلف سیاسی عوام کار فرماء رہے ہیں ، جو برصغیر کے سیاستدانوں کی مجبوریاں رہی ہیں۔ اب چونکہ دونوں ممالک کی فوجی قیادت میں یہ سوچ پنپ رہی ہے تو یہ انکار فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے ممالک کی سیاسی قیادت اور پالیسی سازوں کو اس حوالے سے بیدار کرنے کی کوشش کریں۔اگر سیاسی قیادت میں یہ احساس بیدار ہوتا ہے کہ پر امن مذاکرات کے ذریعہ ہی مشکلات کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے تو کوئی وجہ نہیں ریاست کے ساتھ ساتھ پورے برصغیر میں اسکے حق میں ایک مثبت ماحول تیار نہ ہو۔ حقیقت میں جموںوکشمیر کے غالب سیاسی حلقے، جن میں مین اسٹریم بھی شامل ہیں اور مزاحمتی خیمے بھی، ہمیشہ پُر امن مذاکرات کی وکالت کرتے آئے ہیں ۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اگر ایسی کوششیں صرف وقت گذاری کےلئے کی جائیں تو ان سے کوئی فائدہ نہیں پہنچنے کے بجائےنقصان کا ہی اندیشہ ہے۔ ملک بھر کے میڈیا کے توسط سے اور سیاست دانوں کی جانب سے فی الوقت یہ باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کشمیر کی نئی نسل انتہا پسندی کی جانب کشش محسوس کر رہی ہے اور یہ بالآخر ان کے لئے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن اگر اُن سے یہی سوال کیا جائے کہ ان حالات کو تبدیل کرنے کےلئے کیا کبھی کوئی سنجیدہ اور پُر خلوص کوشش دردست لی گئی ہے تو یقینی طور پر جواب نفی میں ہوگا۔ نوے کی دہائی کے ابتدائی ایام میں اُس وقت کے وزیراعظم نے ’’ آسمان حد ہے‘‘ کا نعرہ لگا کر پُر امن مذاکرات کی بات کی تھی لیکن بعد کے حالات میں ایسی کوئی کوشش نہیں ہوئی۔ اس ساری صورتحال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ جو بھی اقدام کیا جائے اُس میں خلوص کی کار فرمائی ہو اور ایسا ہونے کی صورت میں مثبت نتائج کے امکانات پیدا ہونے سے انکا ر نہیں کیا جاسکتا۔لہٰذا دونوں ممالک کے فوجی سربراہان کو اپنی سیاسی قیادت میں تصاد م آرائیوں سے ہو رہے نقصانات کے احساس کو اُجاگر کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو برصغیر کے کروڑوں عوام نہ صرف انکے شکر گزار رہینگے بلکہ خطہ میں امن و امان کی فضاء پیدا ہو کر کروڑوں لوگوں کو غربت اور جہالت سے نکلنے کا راستہ مل جائے گا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?