جموں//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز پر بی اے، بی ایس سی ، ایم اے اور دیگر ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلوں کا عمل جاری ہے۔بی اے داخلہ کے اہلیتی امتحان کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 17؍ جولائی2017 ہے۔کورسز میں ایم اے (اردو، انگریزی اور تاریخ) ،بی ۔ اے ، بی ایس سی، لائف سائنس اور فزیکل سائنس(باٹنی ،زولوجی، کیمسٹری اور میتھامیٹکس، فزکس،کیمسٹری)، ایک سالہ ڈپلوما پروگرامس ٹیچ انگلش اور جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن، چھ ماہی سرٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی ، فنکشنل انگلش شامل ہیں۔یوجی ‘ پی جی‘ ڈپلوما اور سرٹی فیکیٹ کورسس میں داخلے کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 3؍اکتوبر ہے جبکہ200 روپے دیرانہ فیس (Late Fee) کے ساتھ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 17؍ اکتوبر ہے۔ پراسپکٹس مع درخواست فارم نظامت فاصلاتی تعلیم ‘مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ‘ گچی باؤلی ‘ حیدرآباد اور ریجنل سنٹرس دہلی ‘ پٹنہ ‘ بھوپال ‘ بنگلورو ‘ دربھنگہ ‘کولکتہ ‘ ممبئی ‘ سری نگر اوررانچی‘سب ریجنل سنٹرس حیدرآباد ‘ جموں ‘ نوح ‘ امراوتی اور یونیورسٹی کے تمام اسٹڈی سنٹروں پر دستیاب رہیں گے ۔ یہ فارمس یونیورسٹی ویب سائٹ (www.manuu.ac.in) سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اہلیتی امتحان کے لیے درخواست فارم 250/-روپے کے بینک ڈرافٹ کے عوض شخصی طور پر یا بذریعہ ڈاک 280/- روپئے بینک ڈرافٹ کے عوض حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پراسپکٹس مع درخواست فارم شخصی طورپر 200/-روپے یا بذریعہ ڈاک 280/- روپے کے بینک ڈرافٹ کے عوض حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ بینک ڈرافٹ متعلقہ ریجنل سنٹر کے نام سے بنوانا ہوگا ۔بینک ڈرافٹ بنانے کی تفصیلات قریبی ریجنل سنٹر یا اسٹڈی سنٹر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔