جموں// مولانا آ زاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نظامت فاصلاتی تعلیم کے تحت چل رہے بی۔اے سا ل دوم و سوم اور ایم اے سال دوم کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرنے کی تاریخ میں 30 جون 2017 تک کے لئے توسیع کی گئی ہے۔ یہ رعایت جموں و کشمیر کے طلباء کے لئے ہی مختص ہے۔ طلباء اپنے متعلقہ اسٹڈی سنٹرز پر داخلہ فارم جمع کریں ۔ مزید امتحان فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 جون 2017 ہی طے ہے۔ آخری تاریخ کے بعد کسی بھی حال میں امتحانی فارم قبول نہیں کیا جائیگا۔