Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

’اُردوناول تعریف،تاریخ اورتجزیہ‘ و’صغیرافراہیم کاتنقیدی شعور‘کااجرا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 9, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 جموں//شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسرگیان چندجین سیمی نارہال میں منعقدہ کتب اجرائی تقریب کے دوران وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرآرڈی شرمانے تین کتابوں کااجراء کیا۔ اس موقعہ پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر افراہیم کے تحریرکردہ دوافسانوی مجموعے اور ڈاکٹر مظفراقبال کی پروفیسرصغیرافراہیم کی حیات وخدمات سے متعلق ایک تنقیدی کتاب ریلیزکی گئی۔اس دوران تقریب کی صدارت ناموراُردواورکشمیری ادیب بشیربھدرواہی نے کی جبکہ نامورتاریخ دان اسیرکشتواڑی مہمان ذی وقارتھے ۔ایوان صدارت میں صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک اور ڈاکٹرریاض احمد بھی موجودتھے۔ اس موقعہ پربولتے ہوئے پروفیسرآرڈی شرمانے شعبہ اُردوکی ترویج کیلئے کاوشوں کوسراہا۔انہوں نے شعبہ اُردوکے 50 اسکالروں کی بطوراسسٹنٹ پروفیسرتعیناتی کیلئے شعبہ اُردوکومبارکبادپیش کی۔ انہوں نے شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی کومتحرک ترین شعبہ قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ شعبہ ہندوستان میں طلباء واسکالروںکومعیاری تعلیم فراہم کرنے والے شعبہ جات میں سے ایک ہے ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ جموں یونیورسٹی A+ جامعہ ہے اوراس کوملکی سطح پر 63 واں مقام حاصل ہے جس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ جموں یونیورسٹی نے کس قدرباصلاحیت اسکالرزپیداکے ہیں ۔پروفیسرآرڈی شرمانے پروفیسر صغیرافراہیم کوافسانوی مجموعوں کی اجرائی اوران کی رسم رونمائی کیلئے جموں یونیورسٹی کوچننے کیلئے مبارکبادپیش کی۔انہوں نے کہاکہ سرسیداحمدخان کے ہاتھوں قائم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ملک کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جس نے پروفیسرصغیرافراہیم جیسے بے شمار اسکالرزپیداکئے ہیں۔انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کیلئے سرسیداحمدخان کی خدمات کوبھی سراہا۔بشیربھدرواہی نے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اُردو کی پے درپے ادبی تقریبات کے انعقادکیلئے کاوشوں کوسراہا ۔ انہوں نے کہاکہ پروفیسرصغیرافراہیم ملک کے بلندپایہ ادیبوں میں سے ایک ہیں جواب تک دودرجن سے زائدکتابیں تصنیف کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پروفیسر صغیرافراہیم نے ریڈیوکیلئے جوافسانے لکھے ہیں وہ زندگی کے حقائق کوبیان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صغیرافراہیم کو منشی پریم چندپر عبورحاصل ہے۔ اسیرکشتواڑی نے اپنے خطاب میں پروفیسرصغیرافراہیم کے افسانوی مجموعوں کواُردوزبان وادب کے سرمایے کو مزیدامیربنانے کیلئے اہم قراردیا۔انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اُردوکی ترقی کیلئے خدمات پربھی روشنی ڈالی ۔ اسیرکشتواڑی نے پروفیسرشہاب عنایت ملک کو شعبہ اُردوکوجموں یونیورسٹی کیمپس کامتحرک ترین شعبہ بنانے کیلئے مبارکبادپیش کی۔ انہوں نے ڈاکٹرمظفراقبال کی پروفیسرصغیرافراہیم کے حیات اورادبی خدمات کااحاطہ کرنے والی تنقیدی کتاب کواُردوادب کیلئے اہم قراردیا۔ قبل ازیں پروفیسرشہاب عنایت ملک نے پروفیسرصغیرافراہیم کو شرکاء سے متعارف کرایا۔ انہوں نے کہاکہ پروفیسر صغیرافراہیم دودرجن سے زائدکتابوں کے مصنف ہیں اوروہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مختلف کمیٹیوں سے منسلک ہوکراُردوادب کی ترقی کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پروفیسرصغیرافراہیم ایک قابل منتظم ہیں اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پے درپے ادبی تقریبات کااہتما م کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صغیرافراہیم کو منشی پریم چندپر مہارت حاصل ہے ۔پروفیسرشہاب عنایت ملک نے کہاکہ پی ایچ ڈی کے دوران انہوں نے مقالے کی تیاری کیلئے پروفیسرصغیرافراہیم کی متعدد کتابیں کھنگالی تھیں اوران کی کتابیں عصرِحاضرمیں حوالے کی حیثیت رکھتی ہیں۔اس موقعہ پر  وائس چانسلر جموں یونیورسٹی نے شال اورمومنٹوسے نواز کر پروفیسرصغیرافراہیم کی عزت افزائی بھی کی گئی۔ اس دوران تقریب کی نظامت ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرریاض احمد نے انجام دی جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس نے پیش کی ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر چمن لعل، پروفیسرضیاء الدین، ڈاکٹرفرحت شمیم ، ڈاکٹراعجاز حسین شاہ اورڈاکٹرشاہباز کے علاوہ طلباء ،اسکالرزاورسول سوسائٹی ممبران کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

جموں

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح

July 14, 2025
جموں

نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ

July 14, 2025
جموں

آئی جی پی جموں کا پولیس سٹیشن بشناہ کا دورہ جوانوں کیلئے پریفیب بیرک کا افتتاح ،افسروںسےبات چیت کی

July 14, 2025
جموں

حکومت لوگوں کو دہلیز پر صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم نائب وزیر اعلیٰ کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور کا معائینہ،علاج و خدمات پر زور

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?